کراچی( اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی شارع فیصل پر جینے دو کراچی مارچ کے لیے ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ پولیس کے مطابق اتوار سہ پہر 3 بجے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے شارع فیصل کے مقام پر جینے دو کراچی مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ عوام الناس سے التماس ہے کہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے ذیل متبادل راستہ اختیار کریں۔آواری ، صدر سے ائیر پورٹ جانے والے شہری ایف ٹی سے کورنگی روڈ کا راستہ اختیار کریں یا سندھی مسلم سے اللہ والی سگنل سے ہوتے ہوئے یونیورسٹی روڈ کا راستہ اختیار کریں۔ائیر پورٹ سے ہوتے ہوئے صدر جانے والے شہری ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ کا راستہ اختیار کریں ۔کارساز سے آنے والے شہری بلوچ کالونی برج سے ایکسپریس وے کا راستہ اختیار کریں ۔دوران سفر کسی بھی قسم کی زحمت و پریشانی کی صورت میں رہنمائی کےلیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن راہنما 1915 پر کال کریں۔