• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والا ملزم دادو سے گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ضلع کیماڑی پولیس نے رشتے سے انکار پر لڑکی کو اغوا کرنے والے ملزم کو دادو سے گرفتار کر لیا ۔ملزم تھانہ بلدیہ میں اغواہ کے مقدمہ میں نامزد و مفرور تھا۔ملزم کو تکنیکی بنیاد پر ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے زریعے گرفتار کیا گیا۔ ملزم پر سال 2025 میں تھانہ بلدیہ میں لڑکی کے اغواہ کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ گرفتار ملزم نے رشتہ نہ دینے پر لڑکی کو اغواہ کرنے کی کوشش کی تھی۔گرفتار ملزم کی شناخت اصغر علی ولد احمد نواز کے نام سے ہوئی۔ملزم اغواہ کے مقدمہ میں گزشتہ 10 ماہ سے مفرور تھا۔پولیس کے مطابق دیگر نامزد مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید