• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں ڈکیت آزاد، مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون میں ڈکیت آزاد مبینہ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سےپولیس اہلکار زخمی ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون سیکٹر 16 گلشن بہار میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل عبداللہ زکی ولد محمد زکریا زخمی ہوگیا ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کیا ،کراچی پولیس آفس کے میڈیا سیل کی جانب سےفراہم کی گئی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ہے تاہم ایس ایچ او تھانہ پاکستان بازار امام بخش لاشاری نے بتایا ہےکہ واقعہ مشکوک معلوم ہوتا ہےکہ مضروب پولیس اہلکار ڈی ایس پی منگھوپیر کےسا تھ تعینات ہے ،رات ساڑھے 3 بجے اپنے بہنوئی کے ساتھ غوثیہ کالونی اپنی رہائش گاہ کی طرف جارہا تھا کہ اسے گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا ،بہنوئی اور مضروب پولیس اہلکار کے بیان میں تضاد ہے تاہم پولیس واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کررہی ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید