• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدینہ کالونی سے اغواء شہری کو بازیاب کرالیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تفتیشی ٹیم ضلع کیماڑی نے CPLC کیماڑی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مدینہ کالونی سےمبینہ طورپر اغواء ہونے والے شہری کو بازیاب کرالیا۔تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی کےرہائشی تنویر احمد کے اغواء کا مقدمہ 29 جنوری کو تھانہ مدینہ کالونی میں درج کیا گیا تھا۔ضلع کیماڑی کی تفتیشی ٹیم اور CPLC کیماڑی نے مشترکہ کوششوں سے مغوی کی تلاش شروع کی ، تفتیشی ٹیم کیماڑی اور CPLC چیف کیماڑی کی سربراہی میں ٹیم نے تکنیکی بنیادوں پر مشترکہ کاروائی کے دوران مغوی کو داؤد چورنگی کے علاقے سے بازیاب کرلیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید