کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) صدر زیب النسا اسٹریٹ پر دن دیہاڑے کی جانے والی 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ، مقدمہ الزام نمبر 81/2026 نجی الیکٹریکل کمپنی کے اسسٹنٹ منیجر سلمان کی مدعیت میں بجرم دفعہ 392 ، 397 ، 34 درج کیا گیا ، مدعی سلمان نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ وہ لیاری کا رہائشی اور ٹمبر پاؤنڈ ویسٹ وہارف کیماڑی میں بحیثیت اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ گزشتہ ڈیڑھ سال سے ملازمت کر رہا ہے۔