کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن کو معطل کر کے انسپکٹر کے عہدے سے ایک درجہ تنزلی کر دی ، ترجمان ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے سرجانی ٹاؤن میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قبضہ مافیا سے مل کر اور ان کی معاونت پر ایس ایچ او سرجانی ٹاؤں کو معطل کر کے ایک درجہ تنزلی کر دی ، جبکہ ایس ایس پی ویسٹ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔