• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پروفیشنلز گالف ٹائٹل احمد بیگ نے اپنے نام کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)15واں رشید ڈی۔ حبیب میموریل نیشنل پروفیشنلز گالف ٹورنامنٹ احمد بیگ نے مجموعی طور پر 276گراس (12انڈر پار) اسکور کے ساتھ جیت لیا ۔ انہوں نے 12 ، 03 ، 913روپے کا انعام بھی حاصل کیا ۔کراچی گالف کلب میں دو شاندار ہول اِن ون بھی دیکھنے کو ملے۔ 26 جنوری کو افتتاحی دن، کیڈی محمد اکرم نئی آٹومیٹک کار جیتی جبکہ یکم فروری کو پروفیشنل زبیر حسین نے ریڈ ہول 7 پر ہول اِن ون بنا کر گاڑی جیتی۔ وہ 2024 میں بھی کار جیت چکے ہیں۔ سینیئر پروفیشنلز میں محمد نذیر ، جونیئر پروفیشنلز میں محمد کاشف ، لیڈی پروفیشنلز میں حمنہ امجد ، کے جی سی پروفیشنلز ڈویژن میں شہزاد مشتاق ، کے جی سی سینیئر پروفیشنلز میں غنی خان نے کامیابی حاصل کی ۔اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی، کمانڈر کراچی تھے ۔