• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹراسکول اسکریبل چیمپئن شپ کراچی میں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹراسکول اسکریبل چیمپئن شپ کا میلہ کراچی میں سج گیا۔ دوروزہ چیمپئن شپ میں 80 اسکولوں کےایک ہزارسےزائد طلبا وطالبات حصہ لےرہےہیں۔ پہلے روز ہیپی ہوم اسکول کے ڈویژن اے میں انڈرایٹ ورلڈ چیمپئن تیمور وسیم نے فتح حاصل کی۔ ڈویژن سی میں ایچ ایچ ایس کےمحمد یوسف پہلے نمبرپررہے۔ ڈی 15 ڈویژن میں محمد علی منصور فاتح قرارپائے۔ بی وی ایس پارسی ہائی اسکول کےملک سالاربن سعد نےڈویژن بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی میئرکراچی مرتضی وہاب نے انعامات تقسیم کیے۔
اسپورٹس سے مزید