کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی ویمنز ایشیا کپ رائزنگ ا سٹارز 2026کیلئے پاکستان ویمنز ‘اے’ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹورنامنٹ 13 سے 22 فروری تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہو گا۔ اُمِ ہانی کپتان مقرر کی گئی ہیں۔ اسکواڈ میں ایمان نصیر، گل رخ، حفصہ خالد، حرینہ سجاد، کومل خان ، شوال ذوالفقار، یسرا عامر،نورین یعقوب ، اُمِ ہانی،انوشہ ناصر، مومنا ریاست ،لبنیٰ بہرام، نیہا شرمین ندیم، سیدہ معصومہ جعفری اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔