کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے ونگ 999 انٹر ڈپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں سعود ی ٹائی ٹنس نے فے انٹرنیشنل کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فے انٹر نیشنل 150 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میڈیم پیسر اویس رحیم نے 4 اور عزیر اکبر نے 3 وکٹ لیے۔ سعودی ٹائی ٹنس 2 وکٹ پر مطلوبہ 156 رنز بنا لئے۔ حذیفہ منیر نے ناقابل شکست 100 رنز بنائے۔