دوحہ، قطر (اسٹاف رپورٹر) ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں سابق عالمی چیمپئن محمد آصف نےدوسری کامیابی حاصل کرلی، رانا عرفان نے بھی ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا، دوحہ، قطر میں جاری ایونٹ میں 43 کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے جاری ہیں، ایونٹ کے دوسرے دن پاکستان کے قومی چیمپئن محمد آصف نے بحرین کے ہشام الساقر کو با آسانی چار، صفر فریمز سے شکست دے کر لگاتار دوسری فتح اپنے نام کی۔ انہوں نے 56 کا عمدہ بریک بھی کھیلا۔ قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے رنرز اپ رانا عرفان محمود نے چائنیز تائپے کے لن شو ہنگ کو چار، ایک سے ہرا دیا۔