• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین سوئپ پر وزیراعظم، بورڈ چیف کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں کلین سویپ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم نےکہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کھیل کے تینوں شعبو ں   میں غیر معمولی مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کی محنت، نظم و ضبط اور جذبے کی بدولت یہ کامیابی ممکن ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ،کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امید ہے کہ جیت کا یہ شاندار سلسلہ آئندہ بھی برقرار رہے گا۔  بورڈ چیف محسن نقوی نے ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے تینوں میچ جیتے۔  لاہور میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی آخری  میچ دیکھا۔ اسٹیڈیم آمد چیئرمین بورڈ  نے خوش آمدید کہا ۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بہترین انتظامات کی تعریف کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے لوگ کھیلوں خصوصا کرکٹ سے والہانہ لگائو رکھتے ہیں۔ پاکستان پر امن ملک ہے۔