کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایک دن کی تاخیر سے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کی کٹ کی رونمائی اتوار کو لاہور میں کردی گئی۔ جس میں چیئر مین پی سی بی محسن نقوی اور سابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی شرکت کی۔ ورلڈکپ جرسی کو مارخور ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ میں پاکستان ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، امید ہے ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی لے کر آئے گی ۔