کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے ہاتھوں تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے 111 رنز سے شکست کھاکر کئی منفی ریکارڈ بنالیے ۔207 رنز کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 96 رنز پر آؤٹ ہو کر 111 رنز سے ہارگئی، یہ ان کی ٹی20 تاریخ کی سب سے بھاری شکست ہے۔ یہ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کا دوسرا سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل اسکور تھا۔ پہلے نمبر پر 2022 میں انگلینڈ کا 209/3 ریکارڈ شامل ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا کی سب سے بڑی ٹی20 شکست 2005 میں انگلینڈ کے خلاف 100 رنز کی تھی۔ پاکستان ٹی20 فارمیٹ میں آسٹریلیا کو سب سے زیادہ تین مرتبہ 100 رنز سے کم پر آئوٹ کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔