• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ایم فائٹ کا باکسنگ سے تعلق نہیں ہے، اصغر بلوچ

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر)سندھ باکسنگ کے صدر اصغر بلوچ نےکہا ہے کہ ایم ایم اے فائٹ سے باکسنگ کا کوئی تعلق نہیں ہے، گزشتہ دنوں یہ خبر میڈیا پر آئی تھی کہ ویز ا نہ ملنے پر ایم ایم اے خاتون فائٹر ابوظبی میں ہونے والی فائٹ میں حصہ نہیں لے سکیں۔ اصغر بلوچ کا کہنا تھاکہ بہت سے لوگ کھلاڑی بن کر پاکستان سے باہر حصہ لے رہےہیں، ان کا اولمپکس ایسو سی ایشن سے بھی تعلق نہیں ہے ۔ حکومت کو دیکھنا چاہئے کہ یہ کون لوگ ہیں جو ملک سے باہر چھوٹے چھوٹے اور مقامی سطح کے ٹورنامنٹ میں حصہ لیکر میڈل بھی حاصل کرلیتے ہیں اور حکومت سے انعامی رقم بھی وصول کرلیتے ہیں۔