کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 58رنز سے ہراکر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ۔ بھارت نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اتوار کو بولا وایو میں میچ میں پاکستان کو جیت کے ساتھ نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر کرنا تھا ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے49.5اوورز میں 252 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جواب میں پاکستانی ٹیم تیز کھیلنے کی کوشش میں194رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ عثمان خان نے 66،حمزہ ظہور نے42اور کپتان فرحان یوسف نے38رنز اسکور کئے۔ ایوش مہاترے اور کھیلان پٹیل نے تین، تین وکٹیں حاصل کی۔ بھارت کیلئے ویدانت تریویدی 68، کنیشک چوہان 35، سوریاونشی 30 ، آر ایس امریش 29، ویہان ملہوترا اور کھلن پٹیل نے 21، 21 رنز اسکور کیے۔ 47رنز پر تین وکٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستانی بولروں نے بھارت کو بڑا اسکور کرنے کا موقع نہیں دیا۔ پاکستان کیلئے عبدالسبحان نے3وکٹ33رنز دے کر حاصل کئے، محمد صیام نے 2دینے کے لئے69رنز دیے، علی رضا، مومن قمر، احمد حسین اور علی حسین بلوچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ، افغانستان اور آسٹریلیا پہلے ہی فائنل 4 کا ٹکٹ کٹوا چکے ہیں۔