• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا ٹی: 20 انگلینڈ نے سری لنکا کو 6 وکٹ سے ہرا دیا

پالی کیلے (جنگ نیوز) انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹی20 جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 2–0 کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا نے 189 رنز بنائے۔ نسانکا 34، کامل مشارا 36، کشال مینڈس 32 اور پاون رتنائیکے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ نے بارش کے باعث ہدف میں کمی کے بعد 168 رنز کا ٹارگٹ 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ٹام بانٹن نے 54 رنز ناٹ آؤٹ جبکہ ہیری بروک نے 36 رنز بناکر کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی20 میچ منگل کو پالیکیلے میں کھیلا جائے گا، جس میں دونوں ٹیمیں سیریز جیت کے اعزاز کے لیے مدمقابل ہوں گی۔