میلبورن (جنگ نیوز) اسپین کے کارلوس الکاریز نے پہلی مرتبہ آسٹریلین اوپن مینز ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں الکاریز نے پہلا سیٹ ہارنے کےبعد کم بیک کرتے ہوئے نے 10 مرتبہ کے چیمپئن سربین اسٹار نوواک جوکووچ کو چار سیٹ کے مقابلے میں شکست دی۔ساتھ ہی وہ 22 سال کی عمر میں7 گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ ادھر خواتین ٹائٹل جیتنے والی قازقستان کی ایلینا ریباکینا نے فائنل کے اگلے روز اتوار کو روایتی فوٹو شوٹ کرایا۔ انہوں نے ہفتے کی شب ورلڈ نمبر ون آریانا سبالنکا کو ہراکر ٹرافی جیتی تھی ۔