• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ٹیموں کے کپتانوں کا اس بار بھی ہاتھ ملانے سے گریز

بولاوایو (جنگ نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے قبل میدان کا ماحول انتہائی کشیدہ رہا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان فرحان یوسف اور ایوش مہاترے ٹاس کے وقت ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ٹاس کے دوران رسمی کارروائی مکمل ہوئی، لیکن دونوں کپتانوں نے ایک دوسرے کی طرف ہاتھ بڑھائے بغیر اپنی راہ لی، جس نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور کمنٹیٹرز کو حیران کر دیا۔ یہ واقعہ ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے غیر اخلاقی فعل کا تسلسل ہے جب انہوں نے پاکستانی ہم منصب سلمان علی آغاز سے مصافحہ نہ کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا تھا۔ اس سے قبل ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھی انڈیا ’’اے‘‘ نے پاکستان شاہینز کے ساتھ یہی رویہ اپنایا تھا، اور اب انڈر 19 ورلڈ کپ میں بھی جونیئر بھارتی کپتان نے اسی روش کو برقرار رکھا۔