• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری بروک کا نائٹ کلب تنازع میں جھوٹ بولنے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انگلش کپتان ہیری بروک کی جانب سے نائٹ کلب تنازع میں ساتھی کھلاڑیوں کو بچانے کیلیے جھوٹ بولنے کا انکشاف ہوا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں اکیلے نہیں تھا بلکہ کچھ اور ساتھی بھی موجود تھے، میں ویلنگٹن میں جو کچھ ہوا اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ اس شام میرے ساتھ کچھ اور بھی پلیئرز موجود تھے، ان کو بچانے کیلیے میں نے پہلے نام نہیں لیا تھا۔ میں اس واقعے پر ایک بار پھر معافی مانگتے ہوئے تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے بطور وائٹ بال کپتان اپنی آف دی فیلڈ ذمہ داری کو سمجھنے کیلیے مزید سیکھنا ہوگا۔ایشز سے قبل دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ویلنگٹن میں شیڈول ون ڈے میچ سے قبل رات کو کھانے کے بعد انہوں نے شراب پی، بعد ازاں انہوں نے نائٹ کلب میں زبردستی گھسنے کی کوشش کی، جس پر انہیں باؤنسر نے مکا جڑا تھا۔ انگلش بورڈ نے بروک کو نہ صرف سخت وارننگ جاری کی بلکہ 30 ہزار پاؤنڈ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔