ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میلسی کے علاقے کرم پور سے مضر صحت جانور کا گوشت برآمد کرلیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت غیر صحت بخش پایا گیا۔ مضر صحت گوشت مختلف جگہوں پر فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے ناقص گوشت تلف کرکے ملزم کیخلاف تھانہ کرم پور میں ایف آئی آر درج کروادی۔