ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان کی سربراہی میں ایم ڈی اے ، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کو مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں تینوں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس کے دوران ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) کی جانب سے میونسپل کارپوریشن ملتان کی پلاننگ برانچ کے خلاف باضابطہ شکایت پیش کی گئی کہ میونسپل کارپوریشن نے ایم ڈی اے کی حدود کے 19نقشے پاس کردیئے ہیں ، جو ایم ڈی اے کے دائرہ اختیار میں آتے ہیںایم ڈی اے حکام نے اجلاس میں مؤقف اختیار کیا کہ بغیر اجازت اور بغیر متعلقہ اتھارٹی سے این او سی حاصل کیے گئے یہ نقشے غیر قانونی ہیں اور اس عمل سے ترقیاتی منصوبوں میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں تاہم کمشنر ملتان نے ایم ڈی اے حکام کی شکایت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیئے۔کمشنر ملتان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایم ڈی اے خود اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے اور عوامی سہولت کے منصوبوں کو فائلوں میں دبائے رکھا جا رہا ہے ۔