• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا روحیل عادل کی نماز جنازہ ادا، قل خوانی آج ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مقامی صحافی رانا روحیل عادل کی نماز جنازہ مدرسہ عمر بن خطاب ٹی چوک شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں ادا کی گئی۔۔ مرحوم کی تدفین ان کے آبائی گاؤں ٹھٹھہ صادق آباد میں کی گئی۔ رانا روحیل عادل کی روح کے ایصال ثواب اور مغفرت کیلئے قل خوانی 2 فروری 2026 بروز سوموار، جامع مسجد انوار المصطفیٰ، Z بلاک نیو ملتان کالونی ملتان میں ہوگی اور ساڑھے دس بجے صبح (10.30) دعا ہوگی۔ نماز جنازہ میں صدر پریس کلب ملتان شکیل انجم، صحافی نوید شاہ،آفتاب اسد ممتاز، اشفاق احمد ، مظہر خان ، ناصر زیدی، شکیل بلوچ، ارشد ملک، مظہر جاوید ، اجمل چوہدری، چوہدری سلیم، وسیم خان بابر، ندیم شاہین، دستگیر چوہان اور دیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید