ملتان (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل ملتان نے کمشنر ملتان کے احکامات پر پی ایچ اے ملتان کو بیلداروں کی فراہمی کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ایچ اے ملتان میں بیلداروں کی کمی تھی جس کو جواز بنا کر گرین بیلٹس اور پارکس میں صفائی ستھرائی اور پلانٹیشن کا کام متاثر ہو رہا تھا جس کو دیکھتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم کے احکامات پر میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل نے 10،10بیلدار پی ایچ اے کو فراہم کردیئے ہیں۔