ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس انچارج ڈولفن سکواڈ سب انسپکٹر حافظ وقارالحسن کی سربراہی میں ڈولفن سکواڈ ٹیم نے تھانہ صدرملتان کے علاقہ میں اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔تلاشی کے دوران مشکوک شخص اجمل کے قبضے سے کافی تعداد میں پتنگیں برآمد ہوئیں ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔