ملتان(سٹاف رپورٹر)) دیور نے بھابی کو گولی مارکر قتل کردیا ۔ کپ پولیس کواطلاع ملی کہ پیپل والی گلی ہنو کا چجہ میں نامعلوم خاتون کی نعش پائی گئی جسے گولی لگی ہوئی ہے۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تفتیش کا آغاز کیا تو خاتون کی شناخت صوبیہ بی بی سے ہوئی جس کو گھریلو جھگڑے پر اس کے دیور محمد زبیر نے گولی مارکر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔