• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے

ملتان(سٹاف رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی اور قیمتی سامان سے محروم، پولیس نے لوٹ مار کے الزام میں 36مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابقتھانہ کینٹ اور قطب پور کے علاقے میں مزمل حبیب اور عنبر منور سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل فونز چھین کر فرار ہوگئے، محمد مدثر سے موبائل فون چھن گیا،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں کاشف اقبال اور اعجاز حسین کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان چھین کر لے گئے، تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں عابدہ نورین سے موبائل فون اورنقدی لوٹ لی گئی،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ظہور احمد سے موبائل فون چھن گیا،اسامہ منور سے ڈاکو موٹرسائیکل لے گئے، تھانہ راجہ رام کے علاقے میں محمد شاکر سے ڈاکو نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے جب کہ تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں محمد ناصر کی نقدی 70ہزارو آٹا، صدر شجاع آباد کے علاقے میں ابراہیم کی موٹرسائیکل، صدر شجاع آباد کے علاقے میں صفدر کی بکریاں، اشتیاق کا ٹرانسفارمر، سٹی جلالپور کے علاقے میں ربیدہ کا موبائل فون، شہزاد کا سامان، صابر حسین کیموٹر وغیرہ، صدر جلالپور کے علاقے میں اکرم کا سامان، نیو ملتان کے علاقے میں منصب کی موٹر سائیکل، نذیر احمد کی نقدی و موبائل فون، ارشد کا موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں سلیم خان کی نقدی 20ہزار،اکرمکی موٹر وغیرہ،سیتل ماڑی کے علاقے میں ارشد انصاری کا بجلی میٹر، بدھلہ سنت کے علاقے میں اکمل کی سولر پلیٹیں، گلگشت کے علاقے میں سجاد کی نقدی و طلائی زیورات، بی زیڈ یو کے علاقے میں منور کے زیورات، اعجاز کی موٹرسائیکل، ڈی ایچ اے کے علاقے میں محمد خان کی نقدی و زیورات، اجمل کی موٹر اور شاہد کے درختچوری ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید