ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری پیشی پر آنے والے ملزمان پر مخالفین کا چھریوں، چاقو سے حملہ، پانچ افراد زخمی ،پولیس نے دونوں فریقین کو گرفتار کرلیا ۔تھانہ چہلیک میں درج مقدمہ نمبر 07/51 کے ملزمان محمد فرمان اور تنویر ضلع کچہری میں پیش ہونے کیلئے پہنچے۔ پیشی کے بعد ملزمان جارہے تھے کہ عبدالرحمنٰ ، نعمان ، عرفان اور مقصود وغیرہ چھریوں اور چاقو سے حملہ آور ہوئے۔ دونوں فریقین ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے ۔جھگڑا کرتے ہوئے ضلع کچہری کو میدان جنگ میں تبدیل کردیا ۔