ملتان (سٹاف رپورٹر) بدھلہ سنت روڈ پر دو اٹو رکشے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ۔حادثے میں رکشوں میں سوار متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔موقع پر موجود لوگوں کے مطابق ایک آٹو رکشہ ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا۔حادثے میں مجموعی طور پر 05 افراد زخمی ہوئے، ایک کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔زخمیوں میں سحرش بی بی (16 سال)، ساجدہ بی بی (40 سال)، عبدالغفار (50 سال) اور رمشا بی بی (20 سال) کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔