• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیر اہتمام بورڈ آف پیس میں شمولیت کیخلاف ریلی

ملتان(سٹاف رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع ملتان کے زیر اہتمام حکومت پاکستان کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کے خلاف نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابو الفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما انجینئر سخاوت علی سیال، ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سروش زیدی، ریجنل صدر علی مصدق، مولانا مجاہد جعفریاور مولانا غلام جعفر انصاری نے کی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت نظریہ پاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے، پاکستانی عوام خطے میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔
ملتان سے مزید