ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ سکولزپنجاب کے ڈائریکٹر جنرل (مانیٹرنگ) کی جانب سے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ایجوکیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سیکرٹری سکولز سوموار سے دورے کریں گے اس لئے سیکرٹری کے اچانک دوروں کے حوالے سے فوری اور مؤثر تیاری یقینی بنائیں تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایت جاتی ہے کہ وہ ان دوروں کے لیے ہر لحاظ سے اپنی تیاری مکمل رکھیں دوروں کے لیے ایک مخصوص "پروفارمہ" جاری کیا گیا ہے، جسے تمام سکولوں کے سربراہان کو فوری طور پر فراہم کر کے یقینی بنایا جائے کہ وہ اس میں درکار تمام معلومات مکمل کر کے تیار رکھیں دورے کے دوران اس پروفارما میں دی گئی معلومات کی زمینی حقائق سے تصدیق کی جائے گی۔