ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ قطب پور کے علاقہ ڈبل پھاٹک کے قریب مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا، نشتر ہسپتال منتقل‘ بتایا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو 50 ہزار روپے سمیت موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ، 29 سالہ زخمی نوجوان کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔