لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی سرپرستی میں اٹک میں 35 اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں گورنر پنجاب نے نو بیاہتے جوڑوں کو نقدسلامی دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ آج میں فخر محسوس کر رہا ہوں کہ35 بچیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر انہیں رخصت کر رہا ہوں،گورنر پنجاب نے کہا کہ بڑی عید سے پہلے انشااللہ اس سے بھی بڑی تقریب کا انعقاد کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ میرے ہوتے ہوئے کوئی بیٹی جہیز اور کھانے کے وسائل نہ ہونے کے سبب گھر نہیں بیٹھے گی سفید پوش والدین بچیوں کی شادی کی درخواست گورنر ہاؤس میں دے سکتے ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہ اجتماعی شادیوںکی تقریبات کا انعقاد پورے پنجاب میں کریں گے۔