لاہور (خصوصی رپورٹر) بچوں کی تعلیم اچھی صحت کیساتھ،، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکول میل پروگرام نئے اہداف کے ساتھ لانچ کردیا گیا، سکول میل پروگرام کی توسیع کردی گئی کیونکہ غذائی کمی سے پاک اچھی صحت کے ساتھ تعلیم کا حصول ممکن ہے۔سکول میل پروگرام 2کی افتتاحی تقریب ورکر ویلفیئر پرائمری سکول نشتر میں منعقدکی گئی جس میں صوبائی وزیر لیبر اینڈ ہیومن ریسورس خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر لیبراینڈہیومن ریسورس خواجہ منشائاللہ بٹ نے کہا کہ آج کے بچوں کی اچھی صحت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں ہے، اس وقت اشد ضرورت ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا معترف ہوں، پروگرام میں لیبر ویلفیئر سکول کے 73سکول شامل کریں، فوڈ نیوٹریشن پر مکمل توجہ درکار ہے۔