لاہور(نمائندہ خصوصی) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے وزیراعلیٰ سندھ کے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ شاید بھول گئے ہیں کہ عوام نے کراچی میں میئر اور قومی انتخابات کے دوران جماعت اسلامی کو ووٹ دیا تھا مگر پیپلز پارٹی نے طاقت ، دھونس اور دھاندلی سے شہر کی میئر اور قومی و صوبائی کی سیٹوں پر قبضہ کرلیا منصورہ سے جاری بیان میں امیرالعظیم نے کہا کہ مظاہرے اور دھرنے عوام کا جمہوری حق ہے ، پیپلز پارٹی یہ حق عوام سے نہیں چھین سکتی۔