• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس منفی ، مشترکہ ذمہ داری کا نتیجہ،خواجہ عمران نذیر

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے سوموار کے روز لاہور خان کالونی سے قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا-افتتاحی مہم میں سی ایم فوکل پرسن برائے انسداد پولیو، سیکرٹری صحت و آبادی، سی ایف او ڈبلیو ایچ او، ڈونر ایجنسیوں اور میڈیا نمائندگان اور پختون لویہ جرگہ کے نمائندے نے بھی شرکت کی- اس موقع پر خان کالونی کے رہائشی بھی اپنے بچوں کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے قومی انسداد پولیو مہم کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پولیو مہم کا آغاز پنجاب کے لیے نہایت حوصلہ افزا خبر کے ساتھ کر رہے ہیں کہ لاہور سے حاصل کیے گئے تمام ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس منفی آیا ہے-یہ کامیابی مضبوط قیادت، مؤثر منصوبہ بندی اور مشترکہ ذمہ داری کا نتیجہ ہے- انہوں نے کہا کہ یہ انسداد پولیو مہم عزم کے ساتھ شروع کی جارہی ہے کہ ʼʼہر بچے کا تحفظ، ہر ضلع میں، ہر حال میں ʼʼ-انہوں نے کہا کہ میں پولیو ورکرز، سپروائزرز اور ضلعی ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
لاہور سے مزید