• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز سپر لیگ میں اپنے ’’مرشد ڈیوڈ ویزا ‘‘ کی خدمات سے محروم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزے، نجی مصروفیات اور خاندانی ذمہ داریوں کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں حصہ نہیں لیں گے۔ ڈیوڈویزے نے گزشتہ سات سیزنز میں لاہور قلندرز کے ساتھ ایک مضبوط اور دیرپا تعلق قائم کیا ہے اور انہوں نے مستقبل میں دوبارہ پی ایس ایل میں واپسی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ فرنچائز مستقبل میں ڈیوڈ کی واپسی اور ٹیم کے سفر میں دوبارہ حصہ لینے کا منتظر ہے۔اس متعلق خود کرکٹر کا کہنا ہے کہ قلندرز کا حصہ بننا محض کرکٹ نہیں بلکہ ایک خاندان کا حصہ بننے جیسا ہے۔ ٹیم اور شائقین کی جانب سے مجھے ’’مرشد‘‘ کہلانا ہمیشہ یادگار رہے گا۔ مستقبل میں دوبارہ شامل ہونے اور کامیابی میں حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔
اسپورٹس سے مزید