• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ لائنز سے سیریز: پاکستان شاہینزکی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ لائنز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ سیریز کیلئےپاکستان شاہینزکی سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 فروری سے ابوظبی میں شروع ہوگی۔جبکہ پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 27 فروری سے 9 مارچ تک ہو گی۔ شامل حسین شاہینز کی کپتانی کریں گے۔ کھلاڑیوں میں عبدالصمد، حسن نواز، معاذ صداقت ، سعد خان، سمیر منہاس ،عرفات منہاس روحیل نذیر ، سعد بیگ ( وکٹ کیپر) ، سعد مسعود ،سفیان مقیم، علی رضا، احمد دانیال، عاکف جاوید، محمد سلمان اور شاہد عزیز شامل ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد مینٹور اور منیجر ہوں گے۔
اسپورٹس سے مزید