• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل کی گاڑی کو ٹکر مارنے سے متعلق مقدمے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ضمانت منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے وکیل کی گاڑی کو ٹکر مارنے سے متعلق مقدمہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان منصور علی شاہ کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔ جمعہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں وکیل کی گاڑی کو ٹکر مارنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت وکیل صفائی گلقدم ایڈووکیٹ کی جانب سے موٹر سائیکل سوار نوجوان منصور علی شاہ کی درخواست ضمانت جمع کرائی گئی ۔ پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا تھاکہ ملزم کو یکم جنوری کو زاہد سومرو ایڈووکیٹ کی شکایت پر گرفتار کیا تھا، ملزم کو کلفٹن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ مدعی مقدمہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیا تھاکہ ملزم نے ایکسیڈنٹ کے بعد مار پیٹ بھی کی، جھگڑے کے دوران میرا آئی فون بھی گر گیا تھا۔ وکیل صفائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیاگیاکہ وقوعہ پر نہ مدعی تھانہ اس کا موبائل گرا،مدعی وکیل نوجوان سےپیسوں کی ڈیمانڈ کر رہا ہے۔ عدالت نے موٹر سائیکل سوارنوجوان منصور علی شاہ کو 30 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست ضمانت منظور کرلی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید