کراچی ( جنگ نیوز)پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو برصغیر کے عظیم رہنما تھے جنہوں نے پاکستان کے مزدور طبقے کو نہ صرف شناخت دی بلکہ ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے تاریخی اقدامات کیے۔