• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت و قابض میئر کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں، منعم ظفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت و قابض میئر اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی نا اہلی کی سزا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں،بارش کے دوران شہر میں مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے و دیگر واقعات میں 5سالہ بچی سمیت 6افراد کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ بارش ہوتے ہی نالوں میں برساتی پانی بھر گیا اور سڑکوں پر آگیا ،گٹر اُبلنے سے گندگی بھی پھیل گئی ،انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا سالانہ بجٹ 43ارب روپے ہے جبکہ نالوں کی صفائی کے لیے بھی 40ارب سے زائد رقم مختص کی گئی تھی لیکن اس کے باوجود نہ نالے صاف ہوئے اور نہ شہر سے کچرا اُٹھایا گیا، پورا شہر کچرا کنڈی بنا ہوا ہے اور سڑکیں و شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔سندھ حکومت اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے پر تیار نہیں، کچرا اُٹھانے کا انتظام ٹاؤن و یوسی کے ماتحت کیا جائے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید