• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم عدولی پر پولیس افسران اور دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغواء برائے تاوان کیس میں حکم عدولی پر سابق ایس ایس پی، سابق ڈپٹی کمشنر ملیر، اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او گڈاپ سٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور 8 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیدیا، کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو وکیل کے بیٹے کو تاوان کیلئے اغوا اور تشدد کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، ایس ایس پی ملیر، اے وی سی سی اور دیگر نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کرادی، عدالتی احکامات پر متعلقہ ملزمان کو سمن وصول کرادیئے گئے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید