کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں پے درپے دہشتگردی کے واقعات کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے،فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان انسانیت اور امن کے دشمن ان کو پوری طاقت سے کچلنا ہوگا،پاکستان میں فساد برپا کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پوری قوم متحد ہے،فرقہ وارانہ فسادات کی کسی بھی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دینگے،مودی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور دہشتگردی کی پشت پناہی سے باز آجائے،پاکستان کی سلامتی ودفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،پاکستان سنی تحریک ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتی ہے،نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ملک دشمن دہشتگرد کسی بھی جگہ ہوں ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے، انہوں نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی کا بھارت دہشتگردی اور فساد وانتشار پھیلانے کا گڑھ بن چکا ہے۔