پشاور(جنگ نیوز)مشیر خزانہ کو ادارہ کی بلا معاوضہ خدمات پر بریفننگ، صاحبزادہ حلیم نے شیلڈ بھی دی5 فروری 2026ءوزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم اور ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان نے انہیں تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا اور امراض خون میں مبتلا دیگر بچوں کو فراہم کی جانے والی بلا معاوضہ خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، مشیر خزانہ نے فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے مختلف وارڈز، بلڈ بینک اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا اور وہاں زیر علاج بچوں سے ملے، انہوں نے تھیلی سیمیا میں مبتلا لڑکی سنبل کی بحیثیت نرس خدمات کو بھی سراہا، بعد ازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ محمد حلیم نے کہا کہ ادارہ اپنی خدمات کے 23 سال مکمل کر چکا ہے ، بلا معاوضہ علاج معالجے پر 10 کروڑ روپے سالانہ اخراجات اٹھ رہے ہیں، ادارہ کو عوام کے مالی عطیات سے چلایا جا رہا ہے تاہم خیبر پختونخوا کے لوگوں میں خدمت خلق میں مصروف اداروں کو عطیات دینے کا رجحان انتہائی کم ہے جس کے باعث ہمیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن بلا معاوضہ علاج معالجے کی سہولیات فراہم کر کے امراض خون مبتلا بچوں اور ان کے والدین کی بہت بڑی خدمت کر رہا ہے، سالانہ 10 کروڑ روپے کے اخراجات ایک بھاری رقم ہے جو وہ ان ننھے بچوں کے علاج پر خرچ ہو رہی ہے۔