• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ یکجہتی کشمیر گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج پشاور میں تقریب اور واک

پشاور(جنگ نیوز)یومِ یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج پشاور کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر تقریب اور واک کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت کالج کے پرنسپل ڈاکٹر محمد اسماعیل خان نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی پروفیسر شمس داوڑ تھے۔ ممتاز شاعر ڈاکٹر اسحاق وردگ نے کشمیر کے موضوع پر اپنی نظم پڑھی۔اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر محمد اسماعیل خان نے کہا کہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستانی قوم اُن کے ساتھ ہے۔طلبہ نے اپنی تقاریر میں مسئلہ کشمیر کے تاریخی، سیاسی اور انسانی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور بھارتی مظالم کی مذمت کی۔تقریب میں پاکستان سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کرام محمد اعجاز، محمد عمران، جنید الرحمان، محمد یاسر اور محبوب الرحمان بھی موجود تھے۔تقریب کے بعد یومِ یکجہتی کشمیر واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔ واک کے شرکاء نے کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔
پشاور سے مزید