پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ کا سالانہ تین روزہ اجتماعِ ارکان 6، 7 اور 8 فروری کو اضاخیل نوشہرہ میں منعقد ہوگا، جس کے لثیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اجتماع میں ملک بھر سے اراکینِ اسلامی جمعیت طلبہ شرکت کریں گے، جہاں آئندہ ایک سالہ مدت کے لیثے ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا اور ناظمِ اجتماع اسفندیار عزت نے اجتماع گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شرکاء کے قیام، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ معتمد اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا محمد انیس نے بتایا کہ اجتماعِ ارکان کے سلسلے میں نوشہرہ ریلوے اسٹیشن پر استقبالیہ کیمپ قائم کر دیا گیا ہےںتاکہ بیرونِ اضلاع سے آنے والے شرکاء کی رہنمائی کی جا سکے۔ تین روزہ اجتماع کے دوران کتب اور خوراک کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔