• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں یوم یکجہتی کشمیر واک

پشاور(جنگ نیوز) جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی سلسلے میں خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن میں یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں کمشنرز سمیت افسران اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن کے عبوری چیف کمشنر محمد ارشاد نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ آٹھ دہائیوں سے بھارتی فوج کے مظالم کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ انقلاب کا باعث بنیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کشمیری عوام کی حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امن، انصاف اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
پشاور سے مزید