ملتان(سٹاف رپورٹر) سونا کی قیمتوں میں 11 ہزار 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 11,700 روپے بڑھ کر 519,462 روپے پر پہنچ گئی۔اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 10,030 روپے بڑھ کر 445,354 روپے ہو گئی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا، جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 444 روپے بڑھ کر 8,269 روپے ہو گئی۔