ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول اسٹیشن ملتان ڈویژن وقار اعظم ، ایس ایچ او نصرت علی جوہر ،سب انسپکٹر تصور علی شاہ اور ان کی ٹیم نے شیر شاہ ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کے دوران کا رروائی کرتے ہوئے منشیات کی ترسیل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا اور برآمد ہونے والی ویڈ کو تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔