ملتان،مظفر گڑھ ،وہاڑی (سٹاف رپورٹر، نمائندگان جنگ) اسلام آباد میں خودکش حملے کیخلاف ملتان سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں ، شیعہ علماء کونسل ملتان اور شیعان حیدر کرار کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جو بعد ازاں احتجاجی علامتی دھرنے میں تبدیل ہو گئی، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ سید علی سجاد نقوی،مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے صدر مہر شاہد عباس چاون،سید محمد رضا شاہ،بشارت عباس قریشی، انیس نقوی،حاجی طاہر بلوچ نمبردار،شاہد صدیقی مجاہد حسین صدیقی،وسیم عباس،الطاف نقوی،نفیس نقوی،قمر نقوی نے کی جبکہ ریلی میں محمد ایوب مغل،خواجہ عاصم ریاض،مولانا خالد فاروقی،ڈاکٹر اکمل مدنی،،سلیم عباس صدیقی سلطان محمود ملک،حافظ محمد ظفر قریشی،مولانا عطا اللہ، مجاہد گردیزی، مجاہد حسین،جاوید حسین پپو،اقبال جاوید ودیگر نے شرکت کی، شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھےجن پر دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ گلفام حسین ہاشمی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ مبشر حسن اور دیگر نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والا واقعہ حکومتی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جعفریہ بازار شیعہ میانی ملتان میں احتجاجی ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت چیئرمین امورِ عزاداری مخدوم سید ظہور شاہ شمسی، مظہر عباس، خدام محمد رضا جعفری، رجب علی، منظور حسین بلوچ ، سید ثمر عباس شاہ ، معظم صدیقی،محمد یوسف اور عامر علی صدیقی نے کی، جبکہ ریلی سے مولانا سید باقر نقوی، ذوالقرنین حیدر اور پروفیسر احمد عباس جعفری نے خطاب کیا، شیعہ علماء کونسل مظفرگڑھ کے زیر اہتمام خودکش حملہ کیخلاف مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن۔